14 نومبر، 2017، 11:28 AM

ایران میں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 423 تک پہنچ گئی

ایران میں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 423 تک پہنچ گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی صوبوں کرمانشاہ، کردستان اور ایلام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 423 جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی صوبوں کرمانشاہ، کردستان اور ایلام میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 423 جبکہ زخمیوں کی تعداد 7370 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سول اور فوجی اداروں کی جانب سے امداد رسانی کا کام جاری ہے۔ زلزلہ کی وجہ سے سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے دور درازکے علاقوں تک امداد رسانی کے کام میں مشکل پیش آرہی ہے ہیلی کاپٹرون کے ذریعہ ان علاقوں تک امداد پہنچانے کا کا م جاری ہے۔ ایران میں زلزلے کے بعد 118 جھٹکے (آفٹر شاکس) محسوس کیے گئے ہیں اور مزید کا خطرہ ہے۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتیں اور مکانات زمین بوس ہوگئے جب کہ بہت سے دیہات مٹ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جارہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News ID 1876654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha